Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افتخار چودھری کا داماد گرفتار‘ بیٹا، بیٹی اور سمدھی بھی کیس میں نامزد

اسلام آباد:  ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد مرتضیٰ امجد کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے تصدیق کی کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے، ہزاروں لوگوں کی محنت کے پیسے لوٹے گئے۔ جس کے ردعمل میں متاثرین نے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جس کے بعد بڑی کارروائی عمل میں آئی ہے۔
فواد چودھری نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے نے اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کیس میں افتخار چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخر

شیئر: