Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ میں فارمولا ای کے مقابلے

ریاض... سعودی عرب نے دسمبر 2018ءمیں الدرعیہ میں پہلی بار فارمولاای دوڑ کے مقابلے منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ مملکت نے گاڑیوں کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے ساتھ پے درپے دسیوں برس تک اپنے یہاں” فارمولا ای“ مقابلے منعقد کرنے کا معاہدہ کیاہے۔ سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک ہے جو فارمولا ای کے مقابلے اپنے یہاں منعقد کررہا ہے۔ لاکھوں لوگ دنیا بھر میں اسے شوق سے دیکھتے ہیں۔ سعودی نوجوانوں کی اچھی خاصی تعداد اس میں دلچسپی لیتی ہے۔ انکی عمریں 15سے 34برس کے درمیان ہیں۔ یہ کل سعودی آبادی کا 39.4فیصد ہیں۔ سعودی عرب نے ریاض ریجن میں قائم کئے جانے والے القدیہ منصوبے کے تحت گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریس کے کئی اسپیشل ٹریک تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ القدیہ میں 334مربع کلو میٹر کا رقبہ مختص کردیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی دوڑ میں مرد حضرات ہی نہیں بلکہ خواتین بھی شریک ہونگی۔اسیل الحمد فارمولا ون کے مقابلے میں فرانس ایوارڈ24جو ن کو حاصل کرچکے ہیں۔ الدرعیہ میں جین ٹو گاڑیوں کے درمیان ریس کا پہلا مقابلہ بھی منعقد ہوگا۔ الدرعیہ فارمولا ای کے مقابلے دیکھنے کیلئے ہزاروں سیاحوں اور شائقین کی میزبانی کریگا۔مملکت نے فارمولا ای دوڑ کے مقابلے منعقد کرنے کا فیصلہ سعودی اور برادر و دوست ممالک کے شائقین کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے جذبے سے کیا ہے۔ اس سے سعودی عرب کے کھیلوں کی دنیا میں تبدیلی کا بھی اظہار ہورہا ہے۔ اس مقابلے کی بدولت دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے حلقوں میں مملکت کی حیثیت مضبوط ہوگی۔ سعودی خواتین بھی شرکت کرینگی۔ نوجوانوں میں آگہی پیدا ہوگی۔
 

شیئر: