Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلز پارٹی سے سیاسی مدد طلب نہیں کی‘ شہباز شریف

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورے حزب اختلاف کی خواہش ہے کہ متحد ہوکر چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے رابطے روز ہوتے ہیں تاہم کسی سیاسی مدد کے لیے آصف زرداری سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم کے انتخاب پر اختلافات ضرور ہوتے ہیں تاہم اپوزیشن بہرحال متحد ہے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خارجہ، داخلہ اور قومی سلامتی کے امور پر اتفاق رائے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ پیپلزپارٹی سے کوئی مدد طلب کی گئی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح جہاز بھر بھر کے ارکان کو خریدا وہ بھی سب کے سامنے ہے ، تمام اداروں کا آئین میں ایک کردار ہے ، جنہیں آئینی حدود میں ہی رہنا چاہئے۔

شیئر: