اقتصادی پالیسی پہلے ہی دن فلاپ ہوگئی،فضل الرحمان
ملتان... جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے چین کے اعتماد کو نقصان پہنچایا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے اقتصادی مستقبل کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔حکومت نے چین کے اعتماد کو نقصان پہنچایا ۔ آرمی چیف کو وضاحت کے لئے چین جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے رابطہ کریں گے کیونکہ اپوزیشن کو متحد نظر آنا چاہیے۔ماضی کی باتیں نہیں چھیڑنا چاہتے اور مستقبل کی طرف دیکھناچاہتے ہیں۔ اپوزیشن کو تقسیم نہیں دیکھنا چاہتے، اسی لئے نوازشریف سے بات کی ہے اور آصف زرداری سے بھی کروں گا۔ایک سوال پر انہوں نے حکومتیں بننی چاہئیں لیکن جائز راستوں سے۔انہوں نے تحریک انصاف کی اقتصادی پالیسی پہلے ہی دن فلاپ ہوگئی۔ انہوں نے پاکستانی قوم پر ایٹم بم گرائے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ سفارتی تعلقات کے آداب سے ناواقف ہیں، معاملات اپنی جگہ اور پروٹوکول اپنی جگہ ہوتا ہے۔