Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل سرچ کو 20 سال مکمل ،ورلڈ وائیڈ ویب مکمل طور پر بدلنے کیلئے تیار

واشنگٹن.... ورلڈ وائیڈ ویب پر گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر کمپنی نے اپنی اس اہم ترین پراڈکٹ کو متعدد نئے فیچرز کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا ہے۔ درحقیقت یہ فیچرز آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اب گوگل سرچ صارف کے سرچ کے تجربے کا اندازہ خودکار طور پر لگانے کی کوشش کرے گی۔اسی طرح گوگل نے اپنی توجہ موبائل پر مرکوز کی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ تمام نئے فیچرز ڈیسک ٹاپ پر نہیں بلکہ اسمارٹ فونز پر کام کریں گے (کم از کم گوگل کی سلائیڈز سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے)۔اس حوالے سے پہلا فیچر ایکٹیویٹی کارڈ ہے جس میں سرچ رزلٹس کے اوپر ایک پتلی سی پٹی ابھر آئے گی جس پر کلک کرنے پر ایک کارڈ متعلقہ سرچز کو شو کرے گا جبکہ اسی موضوع پر صارف کی پرانی سرچز کو بھی دکھائے گا۔اسی طرح ایک نیا فیچر کلیکشنز کا ہے جس میں صارفین مخصوص موضوعات پر اپنی سرچز کو محفوظ اور آرگنائز کرسکیں گے۔ بالکل پنٹیریسٹ سرچ کی طرح۔گوگل فیڈ نامی فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا۔ اس فیچر میں صارف کی دلچسپی کے موضوعات کو کارڈز کی شکل میں دکھایا جاتا ہے۔اب اسے ڈسکور کا نام دیا گیا ہے اور صارف کو مواد کے حوالے سے زیادہ کنٹرول دیا جارہا ہے ۔
 

شیئر: