Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحواز سے متعلق ایرانی الزام مضحکہ خیز ہے، الجبیر

نیویارک ...سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ الاحواز میں فوجی و شہری جلوس پر دہشتگردانہ حملے کا سعودی عرب پر ایرانی الزام مضحکہ خیز اور گھٹیا ہے۔ انہوں نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے حکمراں ہمیشہ جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔ انہیں اندرون ملک مشکلات کا سامنا ہے۔ جب بھی انہیں کوئی داخلی مسئلہ پیش آتا ہے وہ اس کا الزام دوسروں پر دھر دیتے ہیں۔ اقتصادی بحران کا ذمہ دار بھی ہمیں ٹھہرا چکے ہیں جبکہ یہ ایرانی قائدین کی بدنظمی کا نتیجہ ہے۔ ایرانی حکمرانوں نے 2009ءکے دوران ہونے والے انقلابی ہنگاموں کا ذمہ دار بھی خارجی عناصر کو ٹھہرایا تھا۔ اب بھی اپنے مسائل کا الزام دوسروں کے سر ڈال رہے ہیں جبکہ زمینی حقیقت یہی ہے کہ وہی دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کے عادی ہیں۔ الجبیر سے دریافت کیا گیا کہ کیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے ساتھ تعاون ہوسکتا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کررہے ۔ وہ تو پوری دنیا میں دہشتگردی کی سب سے زیادہ مالی اعانت کررہے ہیں۔ لبنان میں حزب اللہ، یمن میں حوثیوں اور القاعدہ کے سرپرست یہی ہیں۔ ایرانی سفارتکاروں کے قتل، سفارتخانوں پر حملوں، بسوں اور یہودیوں کے عبادت گھرو ںپر حملوں میں ملوث ہیں۔ یہ لوگ یورپی ممالک میں قتل و غارتگری مچائے ہوئے ہیں۔ انہیں انسداد دہشتگردی اسکیم میں شامل کرنا بڑی عجیب بات ہوگی۔ الجبیر سے پوچھا گیا کہ داعش کے خلاف جنگ میں شرکت کے ایرانی دعوﺅں کا آپ کیا جواز پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانیوں ہی نے شام میں داعش تحریک کو پھلنے پھولنے کے مواقع فراہم کئے۔ انہوں نے ہی داعش کو پٹرول کے کاروبار کا موقع مہیا کیا۔ ایرانیوں کے رویئے ہی کی بدولت داعشیوں نے شام میں سر ابھارا۔
 
 

شیئر: