ممبئی۔۔۔۔ مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں 35 سالہ قبائلی خاتون کو بے لباس کرکے گھر والوں کے سامنے زدوکوب کیا گیااور ساتھ ہی اس کے شوہر کی بھی لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کی گئی۔ حملہ آوروں کا تعلق اونچی ذات سے تھا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھان گاؤں میں پیش آیا تھا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔پاردھی طبقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی بکریاں چرتے ہوئے جے سنگھ واگسکر کے کھیت میں گھس گئیں جومراٹھاقبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ناراض واگسکر اپنے دیگر رشتہ داروںکے ہمراہ میرے گھر پہنچے اور پوری فیملی کو پکڑ لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے اس کے شوہر اور بچوں کے سامنے برہنہ کرکے نازیبا سلوک کیا۔متاثرہ قبائلی خاتون نے واگسکر کے ذریعہ لاٹھی ڈنڈوں سے اپنے شوہرکو زدوکوب کرنے کی بات بھی کہی ۔نامعلوم شخص نے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پرجاری کردیا۔متاثرہ خاتون کی شکایت کے بعد پولیس افسر نے اس سلسلے میں ملزمان کیخلاف ایس سی اور ایس ٹی (انسداد ظلم) ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت60لاکھ مکانات تعمیرکئے جائیں گے
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں