Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے "صحت سیاحت"کے عالمی منصوبے "أ مالا" کا اعلان کر دیا

    ریاض - - - -سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ نے بحراحمر کے ساحل پر "صحت سیاحت"کے عظیم الشان عالمی منصوبے "أمالا" کا اعلان کردیا۔ یہ ریویرا کی طرز کا ہے۔ اسے مشرق وسطیٰ کے ریویرا کا نام دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب نے  واضح کیا ہے کہ  اس منصوبے کا مقصد اعلیٰ درجے کی سیاحت کا نیا تصور دنیا کے سامنے لانا ہے۔یہ منصوبہ جس  جگہ نافذ کیا جائیگا، اسے مڈل ایسٹ کے  ریویرا کے نام سے  جانا پہچانا جاتا ہے۔ پبلک انوسٹمنٹ فنڈ اس کی ابتدائی فنڈنگ کریگا۔ یہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں محمد بن سلمان محفوظ قومی پارک کے  اندر صحت سے متعلق  منفرد سیاحت کا منصوبہ ثابت ہوگا۔  اس سے نجی اداروں کو  بہترین  مواقع نصیب ہونگے۔  اسکا  سنگ بنیاد 2019ء کی پہلی سہ ماہی کے  دوران اور پہلے  مرحلے کا افتتاح 2020ء میں کیا جائیگا  جبکہ یہ منصوبہ 2028ء میں مکمل ہوگا۔ پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کا کہناہے کہ"أمالا"   نیوم او ر بحر احمر منصوبوں   سے الگ  منصوبہ ہے۔ پبلک انوسٹمنٹ فنڈ نے جو مملکت کا ریاستی فنڈ ہے "أمالا"کا ایگزیکٹو چیئرمین نکولاس میبلز کو مقرر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پوری دنیا میں اعلیٰ درجے کی سیاحت کا نیا تجربہ ہوگا۔ یہاں علاج اور مرض سے نجات ملنے کے بعد نقاہت دور کرنے اور تفریح کے مراکز قائم ہوں گے۔ ایک جگہ دنیا کی بہترین معیاری جملہ خدمات مہیا ہوں گی۔ یہاں سیاحت بھی ہو گی او رصحت کی حفاظت بھی ہوگی۔ یہاں جدید فن کی صدائے بازگشت بھی سنی جائے گی۔ فنون کا مرکز قائم کیا جائے گا۔ یہاں غوطہ خوری کا بہترین انتظام ہوگا۔ یہاں 2.500کمرے ، ہوٹل ونگز ، 700بنگلے اور 200سے زیادہ اعلیٰ درجے کے تجارتی مراکز کھولے جائیں گے۔ یہاں سعودی فنکاروں کو اپنی صلاحیت کو جلا دینے کے مواقع ملیں گے۔ اس کی بدولت اقتصادی تنوع پیدا ہو گا۔ یہ سعودی ویژن2030سے ہم آہنگ منصوبہ ہے۔
مزید پڑھیں:- -  - -مملکت میں کسی بھی مذہب کے پیروکاروں کی عبادت پر قدغن نہیں، وزیر انصاف

شیئر: