مسجد قبا24گھنٹے کھلی رکھیں، شاہ سلمان
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
مدینہ منورہ ...گورنر مدینہ منورہ شہزاد ہ فیصل بن سلمان نے بتایا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے مسجد قبا نماز کیلئے 24گھنٹے کھلی رکھنے کے امکان کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ گورنر مدینہ منورہ نے اس پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کے ساتھ تال میل پیدا کرکے مسجد قبا کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ یکم ربیع الاول 1440ھ سے شاہی فرمان پر عمل درآمد کیا جائیگا۔