نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
بالی وڈ کی اداکارہ تنوشری دتا نے معروف اداکار نانا پاٹیکر پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تنوشری دتا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2008 ءمیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے ا±نہیں کئی بار ہراساں کرنے کی کوشش کی۔تنوشری نے بتایا کہ میں نے فلمساز اور ہدایت کار کو بھی مطلع کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ہراسانی سے متعلق بات کرنے سے ڈرتا ہے جب کہ سب کو اس کے بارے میں علم ہونا چاہئے کیونکہ ایسے لوگ جب کبھی کسی نئی اداکارہ کو دیکھتے ہیں تو وہ بہت کچھ بھول جاتے ہیں۔