Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہت شرمیلی ہوں، اپنی فلم نہیں دیکھ سکتی، دیشا پتانی

بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی نے کہا ہے کہ وہ خود اپنی اداکاری کے معیار بارے فیصلہ نہیں کر سکتیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ دیشا پتانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت شرمیلی ہوں یہی وجہ ہے کہ میں اپنی فلمیں نہیں دیکھ سکتی اور نہ ہی اپنی اداکاری کے معیار کو جانچ سکتی ہوں لہٰذا میں نہیں جانتی کہ میں کیسی اداکارہ ہوں تاہم فلمی دنیا میں خود کو زیادہ آرام دہ محسوس کر رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ”بھارت“ میں کام کرکے بہت اچھا لگا ۔ سلمان خان ایک اچھے ساتھی اداکار ہونے کے ساتھ بہترین انسان بھی ہیں۔
 

شیئر: