Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ سیریز :آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم کی قیادت بدستور سرفرازاحمد کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ایشیا کپ میں کارکردگی کو مدنظررکھتے ہوئے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض اور میرحمزہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اظہر علی، فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسر شاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دبئی میں 7 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے فوراً بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز شروع ہوگی جس میں دونوں ٹیمیں 3 ٹی ٹوئنٹی اور2 ون ڈے میچز میں مدمقابل ہوں گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: