دہلی: 181 عمارتیں سیل کرنے کی ہدایت
نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میونسپل کارپوریشن نے مخدوش اور خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے 181عمارتیں مکینوں سے خالی کرانے کا حکم جاری کردیا۔تازہ سروے میں کہا گیا ہے کہ اگرعمارتیں خطرناک اورفن تعمیر کے اصولوں کیخلاف پائی جائیں گی انہیں بھی سیل کردیا جائیگا۔ایم سی ڈی کے محکمہ انجینیئرنگ کے افسروں کے مطابق مانسون کے دوران شمالی ایم سی ڈی نے 6زون میں قائم تقریباً7لاکھ23ہز ر 295 عمارتوں کا جائزہ لیا جن میں 181عمارتوںمیں حفاظتی بندوبست کے ضوابط کی پابندی نہیں کی گئی جو رہائشی اعتبارسے انتہائی خطرناک ہیں۔سب سے زیادہ خطرناک عمارتیں نریلا علاقے میں پائی گئیں۔کھیڑا کلاں میں ایسی 91عمارتیں پائی گئیں جو رہائش کے قابل نہیں۔رو ہنی سیکٹر 7اور 8میں 2عمارتیں ، سول لائنز کے براڑی میں ایک عمارت ، صدر بازار، تیلی واڑہ ،آزاد مارکیٹ اور شاستری نگر میں 3عمارتیں خطرناک پائی گئیں۔وجے پرکاش کا کہنا ہے کہ ان عمارتو ں کو خالی کرانے کیلئے مالکان کو نوٹس جاری کرنے کے بعد سیل کردیا جائیگاتاکہ ان عمارتوں کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ عمارتیں خالی نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
رائے دیں، تبصرہ کریں