جدہ ۔۔۔۔سعودی ریسرچ اینڈ پبلشنگ کمپنی نے جدہ کے رٹز ہوٹل میں ای بزنس کیلئے مول اپلیکیشن کے اجرا کی تقریب منائی۔ سرمایہ کار مردو خواتین ،صحافی اور ای بزنس میں سرگرم افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ سوشل میڈیا کی منتخب شخصیات اور فیشن کے ماہرین بھی مدعو تھے۔ نئی اپلیکیشن ای بزنس میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ سعودی اور غیر ملکی تجارتی مارکوں کے مالکان اور صارفین کو ایک دوسرے سے جوڑے گی۔