Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن اخبارات کاپی رائٹ کے دشمن؟

دمام۔۔۔۔سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر عواد العواد نے کہا ہے کہ آن لائن اخبارات کاپی رائٹ کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔ انہوںنے اطمینان دلایا کہ سعودی حکومت صحافتی اداروں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے مدد دیگی، مشروط ترغیبات فراہم کریگی، جامع ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کی حوصلہ افزائی کریگی۔ انہوں نے سعودی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت میڈیا کو زیادہ آزادی دینے والی ہے۔ تنقید سے ہمیں کوئی مشکل نہیں۔ العواد نے مشرقی ریجن کے ایوان تجارت میں ہونیوالی ملاقات کے موقع پر آن لائن اخبارات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے طور پر خبریں فراہم کرنے کی کوئی کاوش نہیں کررہے بلکہ دیگرذرائع ابلاغ میں شائع ہونیوالی خبروں پر انحصار کئے ہوئے ہیں۔ یہ کاپی رائٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ موجودہ مرحلے کے تقاضوں کے مطابق آن لائن اخبارات کا تجزیہ کیا جائیگا اور 700آن لائن اخبارات کو اپنے رویے پر نظر ثانی کیلئے کہا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -البطحاء ریاض میں انسپکٹر پر حملہ

شیئر: