اسرائیلی فوج سے جھڑپیں، 6فلسطینی شہید
غزہ سٹی .... غزہ کی سرحد پر جمعہ کو اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان نئی جھڑپوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ان میں 14سالہ لڑکا شامل ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان اشرف الکدرا نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیل کی قابض فوج نے 14اور 18سال کے 2لڑکوں کو 2مختلف مقامات پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے ہلاک کیا۔ انہوں نے اسکے کچھ دیر بعد مزید شہادتوں کی خبر دی۔ اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ سرحد کے ساتھ مختلف مقامات پر 20 ہزار فلسطینی مظاہرین جمع ہوگئے تھے۔ انہوں نے فوج پر پتھراﺅ کیا اور آتشگیر مادے کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی اس سال مارچ سے تقریباً ہرہفتے ہی اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔ اب تک 191فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ کئی مظاہرین کو تو فضائی بمباری یا ٹینکوں کے گولوں سے ہلاک کیاگیا۔