ایران کیساتھ معاہدے میں یمن اور شام کو شامل کرنا ضروری؟ ٹرمپ
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
نیویارک ...امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ ایٹمی معاہدے میں شام اور یمن کے واقعات کو بھی شامل کرنا ہوگا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جلد ہی میرے پاس آئیں گے اور مجھ سے معاہدے کا مطالبہ کریں گے۔ ان پر دباﺅ بڑھ رہا ہے اور بڑھتا رہیگا۔ امریکی صدر نے تہران کیساتھ معاملات کرنے والی کمپنیو ںکو سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکہ اور ایرن میںسے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔