Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو، سمندری طوفان ، زور ٹوٹنے کا امکان

میکسیکو سٹی۔۔۔شمالی میکسیکو میں سمندری طوفان ’’روزا‘‘کیٹگری تھری کے طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے۔امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق بحرالکاہل کے شمال میں رواں سیزن پیدا ہونے والا 10واں طوفان ’’روزا ‘‘ کیٹگری تھری کے طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے تاہم اس کا زور جمعہ کی رات کو کم ہو جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق روزا میں 125 میل ( 205کلومیٹر)  فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں گردو غبار کے ساتھ چل رہی ہیں۔

شیئر: