Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ 12 مئی: جے آئی ٹی تشکیل‘ نوٹی فکیشن جاری

کراچی: سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی از سر نو تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جے آئی ٹی عدالت عالیہ کے حکم پر بنائی گئی ہے جو 7 اعلیٰ افسران پر مشتمل ہے جس میں کاﺅنٹر ٹیراررسٹ ڈپارٹمنٹ، اسپیشل برانچ، آئی بی سندھ، رینجرز، ایم آئی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہیں جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ہوں گے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی ازسر نو تحقیقات کرے گی اور 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ عدالت عالیہ سندھ میں پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ 12 مئی 2007ءکو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
 
 

شیئر: