Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچھلی کا تیل دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کم کرتا ہے

واشنگٹن.... ایک نئی سائنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں امراض دل کے ماہر ڈاکٹر ایسے مریضوں کے لیے جنہیں دل کا دورے اور فالج کا خطرہ زیادہ ہو گا۔ ایک دوا خاص طور پر تجویزکیا کریں گے، جس کا نام ہے مچھلی کا تیل۔مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھاری مقدار میں ہوتا ہے۔ یہ مرکب شریانوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔نئی طبی تحقیق میں ماہرین نے اپنی توجہ ان لوگوں پر مرکوز رکھی جن کے خون میں کیسٹرول کی سطح تو کنٹرول میں تھی لیکن خون میں نقصان دہ چربی مادوں کی مقدار نمایاں طور پر زیادہ تھی۔تحقیق کے دوران انہیں مچھلی کے تیل کی بھاری مقدار دی گئی جس سے ان کے خون میں شامل نقصان دہ چربی زدہ مادوں میں 25 فی صد تک کمی دیکھی گئی۔
 

شیئر: