سوات: مالاکنڈ ڈوژن کے مختلف اضلاع میں خودکشی کے واقعات سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مالاکنڈ ڈوژن کے 7 اضلاع میں 8 ماہ کے دوران 346 افراد نے خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے ہاتھوں زندگی ختم کرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے ، جبکہ 8 ماہ میں سب سے زیادہ 222 خودکشی کے واقعات سوات میں ہوئے ۔ پولیس کے مطابق بونیرمیں 73 شانگلہ میں 26،دیرلوئر میں 15 افراد نے خودکشی کی،جبکہ چترال میں 9 اوردیر اپر میں خودکشی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔اس کے علاوہ تحصیل مٹہ میں8 ماہ کے دوران 33 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکشیوں کی وجوہات گھریلو تنازعات اور بے روزگاری بتائی جاتی ہے ۔