Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین جونیئر اسکواش میں پاکستان کے 3 گولڈ میڈلز

نئی دہلی:ہندمیں ہونے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کے عباس زیب، محمد حمزہ اور حارث قاسم نے سونے کے تمغے جیت لئے۔ انڈر 15 میں محمد حمزہ ، انڈر 17 میں حارث قاسم اور انڈر 19 میں عباس زیب نے فائنل میچ اپنے نام کئے جبکہ انڈر 13 کے فائنل میں انس شاہ نہیں جیت سکے۔ہندکے شہرچنئی میں کھیلے گئے ایشین جونیئراسکواش چیمپیئن شپ کا انڈر 13 فائنل پاکستان کے محمد حمزہ نے جیتا۔ محمد حمزہ نے روایتی حریف ہندکے ارناو سرین کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ان کا اسکور 9-11 ،6-11 اور 7-11 رہا۔انڈر 17 فائنل میں حارث قاسم نے ملائیشین کھلاڑی محمد عامر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ حارث قاسم کی جیت کا اسکور 10-12، 11-8، 9-11 ،5-11 اور9-11 رہا۔انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان کے عباس زیب نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی چنگ یاٹ لانگ کو 4-11، 3-11 اور 4-11 کے اسکور سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تاہم انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان انس شاہ کو سخت مقابلے کے بعد ہندوستانی حریف یوراج ودھوانی کے ہاتھوں 11-13، 5-11، 11-6 اور 10-12 کے اسکور سے شکست ہوئی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس "گروپ جوائن کریں

شیئر: