شفقت رسول کی ہاکی کیمپ میں شرکت سے معذرت
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شفقت رسول نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے کیمپ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینیئر بھی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ براہ راست عمان میں ٹیم جوائن کریں گے۔ شفقت رسول ان دنوں کینیڈا جبکہ محمد عرفان سینیئر ہالینڈ میں ہاکی لیگزکھیلنے میں مصروف ہیں۔ ٹیم کا حصہ بننے والے ایک اور کھلاڑی راشدمحمود بھی یورپ میں ہاکی کھیل رہے ہیں تاہم وہ آئندہ چند دن تک قومی کیمپ جوائن کرلیں گے۔ ساف چیمپئین شپ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی اویس رحمان کو بھی کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے جس کے بعد کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی مجموعی اب تعداد 29 ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ ایشین چیمپیئن شپ 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگی۔ پاکستان اور ہند کی روایتی حریف ٹیموں کے مابین مقابلہ 20 اکتوبر کوہو گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں