صبح نو لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ سارہ محبوب نے جیت لیا
اسلام ٓباد: سارہ محبوب نے صبح نو لیڈیزٹینس چیمپیئن شپ کے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ سارہ منصور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ کے لیڈیز سنگلز کے فائنل میچ میں سارہ محبوب نے سارہ منصور کو 3-6 , 3-6 سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔لیڈیز ڈبلز کے فائنل میں سارہ محبوب اور مہک کھوکھر نے سارہ منصور اور مہوش چشتی کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا دیا، گرلز انڈر- 14 کے فائنل میں شیزا ساجد نے فاطمہ علی 7-5 اور 6-0 سے شکست دے کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں