Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادمہ کی جان نہ بچانے پر کویتی عورت کو 8 ماہ قید کی سزا

کویت ....کویتی عدالت نے خادمہ کو نہ بچانے کے جرم میں مقامی عورت کو 8 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ خادمہ فرار میں کامیاب نہ ہو سکی اور ساتویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مارچ 2017 میں کویت کے نواحی علاقے صباح السالم کمشنری میں پولیس کو ایک خاتون کی کال موصو ل ہوئی جس میں اس نے بتایا کہ اسکی خادمہ فلیٹ کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی ہے اور وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے ۔ خاتون نے واقعہ کی وڈیو بھی بنا لی جس میں خادمہ کو کھڑکی سے لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا ۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران قاضی نے وڈیو دیکھنے کے بعد کویتی عورت کو 8 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وڈیومیں کھڑکی سے لٹکی خادمہ نے مدد کےلئے پکارتے ہوئے کہا تھا کہ میرا ہاتھ پکڑو مگر مالکن نے اسے بچانے کی کوئی کوشش نہ کی بلکہ اس کی وڈیو بناتی رہی اسی دوران اس کا ہاتھ چھوٹ گیا اور وہ ساتویں منزل سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گئی ۔ مذکورہ وڈیو گزشتہ برس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس پر عدالت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے عورت کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور اسے 8 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔
 

شیئر: