بدلتے رجحانات نئی بات نہیں ،سوہائے ابڑو
پاکستانی اداکارہ وماڈل سوہائے علی ابڑونے کہا ہے کہ فیشن کی دنیا میں بدلتے رجحانات اوران کی مقبولیت کوئی نئی بات نہیں تاہم اس شعبے میں پاکستان فیشن انڈسٹری سے وابستہ باکمال لوگوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ دیکھا جائے توفیشن کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ مختلف رنگوں کا ملاپ اوران کی تراش خراش سے کپڑے کوایک نئی شکل دینے کا اندازنیا نہیں بلکہ بہت پرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈیزائنروں کی شہرت کے چرچے اب پاکستان کی سرحدیں پار کرتے ہوئے دنیا کے بیشترممالک تک جا پہنچے ہیں، جو کسی اعزازسے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیشن انڈسٹری کے باصلاحیت ڈیزائنرز کی خدمات اگر فلم انڈسٹری کےلئے حاصل کی جائیں تواس سے بہتری کے آثاربہت نمایاں ہوں گے۔ اس بات سے توسب واقف ہیں کہ دنیا بھرمیں بننے والی فلموں میں فنکاروں کے لباس کوخاص ترجیح دی جاتی ہے مگرہماری فلموں میں یہ شعبہ کچھ خاص نمایاں نہیں سمجھا جاتا۔