Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام کی کچی آبادی میں غیر قانونی مذبح خانہ سیل

دمام .... مشرقی ریجن میں وزارت تجارت و محنت کی جانب سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کچی آبادی میں غیر قانونی طور پر قائم کئے جانے والے مذبح خانے کو سیل کر دیا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزارت کی تفتیشی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ دمام کی ایک مارکیٹ میں غیر ملکیوں نے مذبح خانہ قائم کیا ہوا ہے جہاں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیمار جانور لائے جاتے ہیں جنہیں ذبح کر کے انکا گوشت مارکیٹ میں سپلائی کیاجاتا ہے ۔ اطلاع ملنے پر وزارت تجارت اور محنت نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مذبح خانہ سیل کرکے وہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ۔ 

شیئر: