سعودی ولی عہد ....اجالوں والے دیار میں
اتوار 30ستمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج عزیز ترین ہمسائے کویت کے مہمان ہونگے۔ وہی کویت جس کا نام اگست 1990ءسے ہر زبان پر ہے۔ اس وقت تاریخی سانحہ پیش آیا تھا اورپوری دنیا اس پر ہل گئی تھی۔ اس وقت شاہ فہد بن عبدالعزیز نے تاریخی مقولہ کہا تھا جس کی صدائے باز گشت آج تک سنی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا ”یا تو کویت و سعودی عرب دونوں رہیں گے یا دونوں ختم ہوجائیں گے“۔
شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد کے منصب پر سرفراز ہونے کے بعد پہلی بار کویت کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ اپنے دل میں کویت کا پیار سموئے ہوئے ہیں۔ ان کے ذہن میں ”اخوان مریم“ ہاﺅس کی محبت بھری ہوئی ہے۔ مشترکہ انجام اور مشترکہ فکر کا نظریہ جیسا کہ پہلے تھا آج بھی ہے۔ نہ حالات نے اسے تبدیل کیا اور نہ تباہی و بربادی پھیلانے والے ذرائع ابلاغ کے چٹکلوں اور لطیفوں نے اسے متاثر کیا۔ یہ دورہ آباﺅ اجداد کے دور سے مثبت اور غیر متزلزل بنیادوں پر قائم تعلقات کی یادیں اپنے اندر لئے ہوئے ہے۔
کویت اپنے عزیز مہمان کا استقبال پرجوش طریقے سے کریگا۔ سعودی عرب کویت کا سب سے بڑا پڑوسی ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں اپنا غیر معمولی وزن رکھتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭