Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحرمین ایکسپریس ٹرین حجاج اور معتمرین کے لئے دائمی سہولت

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الیوم“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی عرب حجاج ، معتمرین و زائرین کو آرام و راحت پہنچانے کیلئے عظیم الشان منصوبوں کا زریں سلسلہ شروع کئے ہوئے ہے۔ حرمین ایکسپریس ٹرین ان میں سرفہرست ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل 25ستمبر 2018ءکو اس کا افتتاح کرکے ضیوف الرحمن کیلئے شاندار ملی منصوبوں میں انتہائی اہم کارنامے کا اضافہ کردیا۔ اس منصوبے کا افتتاح ظاہر کرتا ہے کہ سعودی قیادت ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں کو عملی جامع پہنانے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ سعودی قیادت چاہتی ہے کہ حرمین شریفین اور انکے زائرین ارض مقدس آئیں تو آرام و راحت اور چین و سکون کے ساتھ حج ، عمرے اور زیارت کے کام انجام دیں۔ 
یہ منصوبہ زائرین کیلئے بہترین خدمات کی فہرست میں توجہ طلب اضافہ ہے۔یہ سعودی قیادت کی جانب سے زائرین کیلئے انکی محبت کی بھی علامت ہے۔ اس کی جزئیات اور تفصیلات سعودی وژن 2030کی دین ہے۔ اس سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی بھی فیض یاب ہونگے۔ حرمین شریفین کے جملہ منصوبے دنیا بھر سے عمرہ، حج ، زیارت کی خاطر آنیوالوں کیلئے ہیں۔ یہ عظیم الشان منصوبہ ہے۔ اس سے آمد ورفت کی مستقل سہولت حاصل ہوگی۔ یہ اسلامی طرز تعمیر کا خوبصورت نشان ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: