پیپلزپارٹی کو پھر بدنام کرنے کی کوشش
کراچی ... وزیر بلدیا ت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں فالودہ فروش والے کے اکا ونٹ سے نکلنے والے 2ارب 25کروڑ روپے کا معاملہ بھی پیپلزپا رٹی کی طرف مو ڑنے اور اکا ونٹ کو منی لا نڈرنگ کی بجا ئے ٹریڈ اکا ونٹ بنا نے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ فالودہ فروش کے کیس میں بھی پیپلزپا رٹی کو ملو ث کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے۔ یہ ٹرانزیکشن بھی 2014/15کے درمیا ن ہو ئی ہے۔ کو ئی بھی ایسی چیز یا منی لا نڈرنگ سامنے آتی ہے یا کوئی غیر قا نو نی کا م ہو تا ہے تو فورا پیپلزپا رٹی کو بدنا م کیا جا تا ہے۔کر اچی میں فالو دہ فروش کے اکا ونٹ سے نکلنے والے سوادوارب روپے کا معا ملہ بھی ہما ری حکو مت کی طرف مو ڑنے کی کو شش کی جا رہی ہے جو کہ سرا سر نا انصافی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات ہم سے نہیں بلکہ فالو دہ والے سے کر نی چا ئیے ۔ اس سے دودھ کا دودھ اور پا نی کا پانی جا ئے گا ۔