Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام وعدے پورے کریں گے،عمران خان

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے وزرا کو عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم بنی گالہ میں حکومتی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ حکومتی کارکردگی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے وزرا سے 100 روزہ حکومتی پلان پر بھی مشاورت کی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے معا ملات جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کے بھی احکامات دیئے۔

شیئر: