Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجاوزات کیس: عمران خان اپنی رہائشگاہ قانون کے دھارے میں لائیں‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالا میں تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عمران خان سب سے پہلے اپنا گھر قانون کے دھارے میں لائیں اور کسی خلاف ورزی کی صورت میں سب سے پہلا جرمانہ بھی انہی کو ادا کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بنی گالا میں تجاوزات کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ’’کورنگ نالے‘‘ پر تجاوزات قائم ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تجاوزات کس نے ختم کرنی ہیں؟
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ علاقے کا گندا پانی راول ڈیم میں جا رہا ہے۔ وزیراعظم اپنا گھر بھی ریگولر کریں اور دوسروں کے بھی کرائیں۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابراعوان نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم بنی گالا کے حوالے سے 3 اجلاس منعقد کر چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ جمعہ کے روز تک تمام تفصیلات سے آگاہ کریں۔ رواں ہفتے ہی حکم جاری کرکے کیس نمٹا دیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -سینیٹ ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی اور ن لیگ میں مقابلہ

شیئر: