11شیروں کی موت سےمحکمہ جنگلات کے افسران میں کھلبلی
امریلی ۔۔۔۔ گجرات کے ضلع امریلی میں گیر جنگل کے دلکھنیا علاقے سے11شیروںکوبیمار حالت میں مویشی اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔واضح ہو کہ12ستمبر سے ابتک مرنیوالے شیروں کی تعداد21تک پہنچ چکی ہے۔ شیروں کی موت سے محکمہ جنگلات کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ۔محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ بعض شیروں کی موت جراثیمی حملوں سے ہوئی۔ان میں پائے جانے والے جراثیم کا لیباریٹری ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔دنیا میں ایشیائی ٹائیگروں کا واحدمحفوظ مرکز گیر کا جنگل ہے۔12سے 16ستمبر تک مرنیوالے 11شیروں میں سے 4شیر کینائن ڈسٹنپر وائرس(سی ڈی وی) سے متاثر پائے گئے۔ یہ وائرس کتوں کے ذریعے جنگلی جانوروں میں پھیلتا ہے ۔ اس وائرس کی وجہ سے 1994ء میں تنزانیہ کے سیرینگیٹی ریزرو میںتقریباً1000شیر وں کی موت ہوگئی تھی۔