Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکولوں کے تمام کارکنان پہلی فرصت میں پیشوں کی اصلاح کرالیں، وزارت تعلیم

ریاض.... وزارت تعلیم نے تمام اسکولوں ، تعلیمی اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے پیشے کی اصلاح کی قانونی کارروائی جلد مکمل کرلیں اور اس کام کیلئے فروغ افرادی قوت ادارے سے فوراًرجوع کریں۔ یہ ہدایت ان ملازم خواتین و حضرات کی وجہ سے دی گئی ہے جنہوں نے محکمہ احوال مدنیہ میں پیشے کی ترمیم سے متعلق قانونی کارروائی ابھی تک نہیں کرائی۔ وزارت تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ پیشے میں اصلاح نہ کرانے والے ملازم وزارت تعلیم اور وزارت شہری خدمات کے رائج الوقت قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ وزارت تعلیم نے پیشے میں اصلاح نہ کرانے والے ملازم حضرات و خواتین کی فہرست تیار کرنا شروع کردی ہے۔ وزارت تعلیم نے اسکولوں کے پرنسپل اور ملازمین کے متعلقہ اداروں کے سربراہوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ یہ کام پہلی فرصت میں مکمل کرائیں۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے۔ پیشے کی اصلاح نہ کرانے والوں کی فہرست پیش کریں اوراصلاح کرانےوالوں کا پرنٹ پرنسپل آفس میں جمع کرائیں۔
 

شیئر: