Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ اور سندھیوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے‘ وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد تھر کا دورہ کرکے صحت عامہ سے متعلق مسائل پر تھر کے مکینوں کو ریلیف فراہم کریں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ اور سندھیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے یہ بات پی ٹی آئی (سندھ) کے نئے صدر امیر بھٹو اور سیکرٹری جنرل حلیم عادل شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات میں صوبہ سندھ سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ 
 

شیئر: