Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علماء اور تنظیمیں باغپت تبدیلی مذہب کا سنجیدگی سے جائزہ لیں، مولانا خالد

لکھنؤ۔۔۔۔باغپت میں مسلم خاندان کے ہندو مذہب اپنائے جانے کا واقعہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اورلکھنؤعیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ باغپت کے علماء اور تنظیمیں اس واقعہ کا سنجیدگی سے جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ باغپت کے واقعہ سے متعلق معلوم ہوا کہ خاندان کے لڑکے کی موت پر اہل خانہ کو انصاف نہیں ملا۔علماء اور سماجی کارکنوں کا فرض ہے کہ اس خاندان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن تعاون اور اسے انصاف دلانے کی کوشش کریں۔فرنگی محلی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو اس واقعہ پر نظر رکھنی  چاہئے کہ انصاف کے نام پر کوئی تنظیم یا ادارہ بھولے بھالےلوگوں کوتبدیلی مذہب کے لئے مجبور تو نہیں کررہا۔ ان دونوں باتوں کوپیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:- - -اہل بیروزگار نوجوانوں کیلئے ماہانہ ہزار روپے الاؤنس کا اعلان

شیئر: