Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخیمہ : ٹریفک جرمانوں میں 30فیصد رعایت کا اعلان

راس الخیمہ: راس الخیمہ میں ٹریفک جرمانوں میں30فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ راس الخیمہ پولیس کے سربراہ جنرل علی عبد اللہ بن علوان النعیمی نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار 7اکتوبر سے جمعرات یکم نومبر تک پرانے جرمانے ادا کرنے والوں کو 30فیصد رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ رعایت کی مدت سے فائدہ اٹھا کر جرمانوں کا ریکارڈ صاف کریں۔ یہ سہولت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لئے عام ہے۔ 
  • امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: