Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدارس کے بچوں کو اوپر لائیں گے،عمران خان

اسلام آباد... وز یر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظامِ تعلیم اور نصاب تعلیم کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مدرسوں کی خدمات کو نظر انداز کرنا اور ا نہیں دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے۔ علماءکرام کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں3 مختلف نظام تعلیم کی موجودگی قوم کی تقسیم اور مختلف کلچرز کو پروان چڑھانے کا باعث رہی ہے۔ ایک قوم کی تعمیر کے لئے ضروری ہے کہ بنیادی نظام تعلیم اور نصاب تعلیم میں یکسانیت ہو۔ مدارس کے بچوں کا بھی پورا حق ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں۔ شعبہ تعلیم میں اصلاحات کا بنیادی مقصد تفریق کاخاتمہ اور مدرسے کے بچوں کو اوپر لانا ہے۔۔ مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔ 

شیئر: