Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمال خاشقجی کہاں ہیں؟

ریاض ... استنبول میں سعودی قونصل خانے نے واضح کیا ہے کہ سعودی شہری جمال خاشقجی قونصل خانے آئے تھے اور یہاں سے چلے گئے تھے۔ ذرائع ابلاغ کی یہ رپورٹ کہ وہ لاپتہ ہوگئے ہیں اسکی بابت حقیقت حال دریافت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق سعودی قونصل خانے نے اطمینان دلایا کہ وہ قونصل خانے کی عمارت سے نکلنے کے بعد جمال خاشقجی کے لاپتہ ہونے کی بابت حقائق دریافت کرنے کیلئے ترک حکام سے رابطے میں ہیں۔
 

شیئر: