’’اقوام متحدہ ہند پر دہشت گردی کے تحت پابندیاں عائد کرے‘‘
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ ہند جارحیت اور دہشت گردی سے باز رہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی ہندوستان پر ایسی پابندیاں عائد کرے جو کسی دہشت گرد ملک پر عائد کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کوموثر انداز میں اجاگر کیا۔ واضح رہے کہ مسعود احمد خان گزشتہ روز کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ، میئر آف راشڈیل کونسلر محمد زمان، ایلن بریٹ لیڈر آف راشڈیل کونسل، ایلڈر مین، مشتاق لاشاری سی بی ای( چیئرمین تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی)کونسلر عاصم رشید آف مانچسٹراور کونسلر سلمان علی سابق میئر راشڈیل کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ قبل ازیں برطانوی وفد نے صدرآزادکشمیرسے ملاقات کی تھی۔