Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی قونصلیٹ دبئی کی عمارت جلد تعمیر ہوگی، قونصل جنرل

 نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
 بہت جلد پاکستان قونصلیٹ دبئی کی نئی عمارت کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا۔ نئی بلڈنگ کی بیسمنٹ میں 80گاڑیوں کی پارکنگ بھی ہوگی۔ ملٹی اسٹوری نئی تعمیر ہونے والی اس بلڈنگ کے ہال میں 400کے قریب لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ ایک منزل پر تمام سہولیات میسر ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسن نے مقامی ہوٹل میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کے زیر اہتمام پاکستان کی اکانومی کے حوالہ سے منعقد سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ 
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
صدر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز بزنس کونسل دبئی کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے’’ ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانی چیزوں کو استعمال کرنا ہے‘‘ کا سلوگن دیتے ہوئے کہا پاکستان قونصلیٹ دبئی یہاں پر مقیم پاکستانیوں اور تاجروں کی ہمہ وقت خدمت کیلئے کوشاں ہے۔ آن لان شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی سہولت کو مزید فعال بنایا جارہا ہے تاکہ کمیونٹی کی مشکلات میں کمی واقع ہو۔ پاکستان کے معروف نامور ماہر اقتصادیات شان سعید نے پاکستان کے معاشی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ان کی حکومتی پالیسیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں حکومتی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ اداروں اور عوام کا ساتھ و تعاون بہت ضروری ہوتا ہے۔ ان کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ پاکستان میں کنسٹریکشن آئل اور گیس میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں جس سے کاروباری شخصیات بہت کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ بدلتے ہوئے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں چائینیز زبان پر عبور حاصل ہونا چاہئے ۔ آنے والے دنوں میں ہمیں اس کی اشد ضرورت ہو گی۔ اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے ہمیں سعودی عرب، امارات اور گلف ریجن کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی جانا چاہیے۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں 
پاکستان بزنس کونسل کے سابق صدر احمد شیخانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ سب کے تعاون سے میں نے اپنے فرائض کو نبھانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی کمیونٹی کی ہر ممکن خدمت کی ہے۔ اب میں یہ ذمہ داریاں نو منتخب صدر اقبال داود کے حوالے کرتا ہوں۔ آپ سب ان کی شخصیت سے واقف ہیں۔ وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان سے امید رکھتا ہوں کہ پاکستان بزنس کمیونٹی مزیدکامیابیاں سمیٹے گی۔ محمد اقبال داود نومنتخب صدر بزنس کونسل دبئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی بہتر سے بہتر خدمت کے لئے آپ سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ہم ڈیم فنڈ میں بھر پور حصہ لینا چاہتے ہیں جس کیلئے ہمیں یہاں کی گورنمنٹ کی طرف سے کچھ اختیارات درکار ہیں۔
تقریب میں کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصرخان ‘پریس قونصلر عاشق حسین ‘شبیر مرچنٹ ‘عبدالسلام ‘راجہ سرفراز ‘عبدالغفار فینسی ‘رضوان فینسی ‘راشد اشرف ‘محمد نعیم ‘عثمان اعجاز ‘فراز نعیم ‘رئیس قریشی ‘راجہ خیام ‘احمد امین ‘محمد نفیس ‘یوسف اقبال ‘عمر خان ‘اعجاز احمد ‘ڈاکٹر آصف ‘محمد یسین ‘اجمل سعید ‘شاہد خان ‘کامران غنی ‘طارق سلطان خواجہ ‘چوہدری محمد فاضل ‘فرقان اقبال ‘اطہر صدیقی ‘کاشف الیاس ‘عمران حسین ‘نعیم احمد ‘محمد فاروق ‘کامران ریاض اور دیگر نے شرکت کی۔ 
 

شیئر: