Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10لیگ دوسرا ایڈیشن:8ٹیمیں،29میچز،10دن

کاشان تمثیل ۔ دبئی 
ورلڈ ٹی 10کرکٹ لیگ دوسرے ایڈیشن کی تیاریوں میں ہے۔ لیگ کی منظوری گزشتہ برس کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے دی تھی جس کے بعد امارات کرکٹ بورڈ نے اس کے انعقاد کا اجازت نامہ جاری کردیا۔ آئی سی سی کرکٹ کی گورننگ باڈی ہے اور اس کا اینٹی کریشن یونٹ ہر لیگ کے مالی اور کرپشن سے متعلق امور کی باریک بینی کے ساتھ چھان بین کرتا ہے۔ ٹی 10لیگ انتظامیہ نے مسلسل آئی سی سی اور امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کیا جس کے بعد کرپشن سیپا ک اس لیگ کا انعقاد ممکن ہوا اور آئی سی سی نے ٹی 10لیگ کو کرپشن سے پاک قرار دیتے ہوئے اگلے ایڈیشن کی منظوری دی ۔لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز23نومبر سے ہورہا ہے۔ 10روز جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ مےں 29میچز کھیلے جائےں گے۔ گزشتہ سال یہ ایونٹ صرف4دن جاری رہا تھا ۔ اس میں 6ٹیموں نے شرکت کی تھی جبکہ اس مرتبہ زیادہ مقابلوں کے باعث لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے کے زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے جس کے باعث کئی اقدامات اٹھائے گئے ہےں تاکہ ایک صاف شفاف لیگ کا انعقاد ممکن ہو سکے ۔چیئرمین ٹی 10لیگ نواب شجیع الملک کا کہنا ہے کہ 2017ءمیں لیگ کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد ایک بڑا تجربہ تھا کیونکہ یہ بالکل نیا آئیڈیا تھا جس میں میچ کا دورانہ 90منٹ تک محدود کیا گیا تھا۔ ہم نے تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر کام کیا جس کے باعث لیگ کا انعقاد کامیابی سے ممکن ہوسکا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: