Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ :عدالت نے شوہر کی قاتل بیوی اور دوست کو موت کی سزا سنا دی

    بریدہ - - - - یہاں فوجداری کی عدالت نے سعودی شہری کو دھوکے سے قتل کرنے پر اس کی شامی نژاد سعودی بیوی اور شریک واردات شامی شہری کو موت کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق فوجداری کی عدالت کے سامنے ابراہیم الغصن کے قتل کا مقدمہ پیش ہوا تھا جسے آہنی آلے سے سر پر متعدد وار کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔ جسم کے مختلف اعضاء پر بھی ضربیں لگائی گئی تھیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ قتل میں اس کی شامی نژاد سعودی بیوی کا کلیدی کردار تھا جس نے اپنے شامی دوست  کو  عمرہ   ویزہ پر مملکت  بلا کر اس کی  مدد سے  اپنے شوہر کو ٹھکانے لگایا تھا۔  واردات اس وقت کی گئی جبکہ سعودی شوہر بیڈروم میں تھا۔ عدالت نے موقف اختیار کیا کہ شوہر کو جس انداز سے قتل کیا گیا وہ حرابہ کا جرم ہے۔ عدالت نے دونوں کو موت کی سزا سنا دی۔ 30دن کے اندر اندر دونوں کو اپیل دائر کرنے کا حق ہو گا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -تبوک: ڈیزل ٹینکر الٹ گیا، آگ لگنے سے 18گاڑیاں تباہ
 
 

شیئر: