بحرین اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کا معاہدہ
منامہ۔۔۔۔سعودی عرب اور بحرین نے مالی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ اس کے بموجب سعودی عرب بحرین کو کئی برس تک مالی تعاون فراہم کریگا۔ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اور بحرین کے وزیر خزانہ شیخ احمد آل خلیفہ نے معاہدے پر دستخط کئے ۔علاوہ ازیں بحرین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بھی مالی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ نے دستخط کئے۔