Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ برادران کی بھی نیب میں طلبی

لاہور..قومی احتساب بیورو نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران کو 16اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سابق صوبائی وزیر سلمان رفیق کو پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں طلبی کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ خواجہ برادران کو منی ٹریل ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثناءوزیر طلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیر سعدرفیق او ر سلمان رفیق کانام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے ۔حکومت اسے قانون کے مطابق معاونت فراہم کرے گی۔

شیئر: