Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

57سال سے صرف مونگ پھلی پر گزارہ کرنے والی خاتون

حیدرآباد ..... آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ایک خاتون گزشتہ 57 سال سے صرف مونگ پھلی کھاتے ہوئے نہ صرف زندہ بلکہ صحت مند بھی ہے ۔جگتیال ضلع کے را ئیکل منڈل کے موضع مئیتا پور سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خواجہ بی نے بتایا کہ وہ گزشتہ 57 برسوں سے غذا کے طورپر مونگ پھلی کا استعمال کررہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ انکی شادی بچپن میں انکی مرضی کے خلاف کی گئی جب وہ بہت چھو ٹی تھی اور شادی کے مفہوم سے بھی واقف نہیں تھی ۔وہ شوہر اور سسرال والوں کو چھوڑ کر میکے واپس آگئی تب انکی ماں نے غصہ میں آکر انھیں کھانا نہیں دیااور دو تین دن تک بھوکا رہناپڑا۔ انھوں نے بتایا کہ اس زمانے میں مونگ پھلی سستی ہواکرتی تھی اسی لئے انھوں نے مونگ پھلی خرید کر کھانا شروع کیا اس طرح انھیں مونگ پھلی کھانے کی عادت ہوگئی ۔ سبزی ، گوشت اور چاول کا 57 برسوں سے استعمال نہیں کر رہی ہوں۔ خواجہ بی نے بتایا کہ وہ بیڑی بنا کر اپنا گزر بسر کر رہی ہیں اور اسکی آمدنی سے ایک سال کا مونگ پھلی کا ذخیرہ خرید لیتی ہیں۔بطور خوراک وہ دو مرتبہ اس کا استعمال کر رہی ہیں اور اس کا استعمال ان کی بہتر صحت کا ضامن بھی ہے۔

شیئر: