Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی این جی کی قیمتیں پٹرول سے بھی زیادہ

اسلام آباد.... پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمتیں پٹرول سے بھی زیادہ بڑھا دی گئیں ۔ غریبوں پر ظلم نہیں ہونے دیں گے ۔ حکومت وعدوں کے مطابق50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا بندوبست کرے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں غریبوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ غریب عوام کو سہولت دینے کی بجائے مہنگائی میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ حکومت ناقابل عمل پالیسیوں کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں ۔

شیئر: