Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے الحدیدہ بندرگاہ پر 10 جہازوں پر قبضہ کرلیا

عدن ... حکومت یمن نے بتایا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی الحدیدہ بندرگاہ پر تجارتی سامان اور پٹرول والے 10جہازوں پر 6ماہ سے قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ یمنی حکومت کے وزیر عبدالرقیب فتح نے بتایاکہ حوثی جہازوں کو پٹرول اور کھانے پینے کا سامان اتارنے سے منع کررہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی امور کی رابطہ کار لیزا گرانڈی سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے حوثیوں کو جہازوں سے پٹرول اور کھانے پینے کا سامان اتارنے کی اجازت دینے پر مجبور کریں۔
 

شیئر: