Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئو: جعلی کرنسی نوٹوں کا کاروبار کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    لکھنؤ - - - -اے ٹی ایس یونٹ وارانسی و کوتوالی شہر مئو پولیس کے ذریعے ایک کارروائی میں جعلی نوٹوں کے کاروباریوں کو گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے ایک لاکھ39ہزار300 جعلی روپے برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق اعظم گڑھ کے سٹھیائوں اور کوتوالی شہر میں پکڑے گئے 3 ملزمان سے  جعلی کرنسی برآمد کی گئی۔ اس سلسلے میں تھانہ کوتوالی شہر مئو میں کئی معاملوں میں مقدمات درج کرائے گئے۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ گینگ کا سرغنہ محمد منصور اپنے 2ساتھیوں کے ساتھ جعلی کرنسی کا دھندہ کررہا تھا۔ یہ نیپال کے ویر گنج سے40 ہزار روپےمیں ایک لاکھ جعلی کرنسی لاکر ضلع مئو و اعظم گڑھ کے دیہی علاقوں میں اپنےکارندوں طالب اور عثمان کے ذریعے سپلائی کرتا تھا۔ نوٹ بندی کے بعد یکایک پرانی کرنسی کا دھندہ بند ہوگیا تب وہ اپنے گھر پر ہی کلر پرنٹر و اسکینر سے  10 و 20 روپئے کے اسٹامپ پیپراور جعلی کرنسی کی چھپائی شروع کی۔3افراد کی گرفتاری کے بعد گروہ کا انکشاف ہوا۔پولیس نےدیگر ملزمان کیخلاف گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  -لکھنؤ: چلتی بس آگ کے گولے میں تبدیل، 25مسافر زخمی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: