Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرپول کے سربراہ کی گم شدگی پر چین سے وضاحت طلب

پیرس۔۔۔فرانس نے انٹرپول کے چینی سربراہ مینگ ہونگ وائی کی چین میں گمشدگی کے بعد بیجنگ سے اس حوالے سے وضاحت طلب کرلی۔بعض اطلاعات کے مطابق 64 سالہ مینگ کو چین میں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان سے کس قسم کی پوچھ گچھ ہو رہی ہے یا یہ کہ انھیں کہاں رکھا گیا ہے۔گمشدگی کی تحقیقات میں شامل ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ فرانس میں غائب نہیں ہوئے ۔فرانسیسی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب مینگ کی اہلیہ نے پولیس کو اپنے خاوند کی گمشدگی کے بارے میں بتایا۔ فرانس انٹرپول کے صدر کی گمشدگی پر حیران ہے اور اسے ان کی اہلیہ کو دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش ہے۔ 

شیئر: